تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ایپل نے بھارت کو وارننگ جاری کردی

ایپل نے بھارت کو وارننگ جاری کی ہے کہ اگر یورپی یونین کے ضوابط کی پاسداری کی گئی تو اس کے مقامی پیداواری اہداف کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ایپل کے حکام نے نئی دہلی میں ہونے والی میٹنگ کے دوران کہا کہ اگر بھارت یوروپی یونین کی پیروی میں آئی فونز کے لیے یونیورسل چارجنگ پورٹ کا استعمال کرتا ہے تو اس کی مقامی پیداواری اہداف کو نقصان پہنچے گا۔

سرکاری دستاویز سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی ٹیکنالوجیکل کمپنی چاہتی ہے کہ یونیورسل چارجنگ پورٹ کے معاملے میں اسے چھوٹ دی جائے یا اس میں تاخیر کی جائے۔

بھارتی حکام یوروپی یونین کے ضوابط نافذ کرنے کے خواہشمند ہیں جس کے تحت اسمارٹ فونز کو یونیورسل USB-C چارجنگ پورٹ سے چارج کیا جائے گا۔ جون 2025 تک اسے بھارت میں متعارف کرانے کے حوالے سے مینوفیکچررز کے ساتھ بات چیت بھی جاری ہے۔

سام سنگ سمیت تمام مینوفیکچررز نے بھارتی منصوبے سے اتفاق کیا ہے، تاہم ایپل اس معاملے میں تذبذب کا شکار اور اس کو نافذالعمل کرنے سے گریزاں ہے۔

ایپل برسوں سے اپنے آئی فونز کو چارج کرنے کے لیے ایک منفرد کنیکٹر پورٹ پیش کرتا ہے۔ تاہم یورپی یونین کا تخمینہ ہے کہ نئے چارجر کے آنے سے صارفین کے لیے تقریباً 271 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔

بھارت کا بھی کہنا ہے کہ اس اقدام سے الیکٹرانک فضلے میں بھی کمی آئے گی اور صارفین کو سہولت ملے گی۔

بھارت کی وزارتِ آئی ٹی کے ساتھ اجلاس میں ایپل نے حکام سے کہا کہ وہ آئی فون کے موجودہ ماڈلز کو قواعد سے مستثنیٰ قرار دیں۔

بصورت دیگر ایپل نے وارننگ دی کہ وہ بھارت کی پیداوار سے منسلک مراعات (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت مقرر کردہ پیداواری اہداف کو پورا کرنے سے قاصر رہے گا۔

Comments

- Advertisement -