تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلیے درخواست دائر

سول سوسائٹی نیٹ ورک نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلیے درخواست دائر کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق درخواست سول سوسائٹی نیٹ ورک کے صدر عبداللہ ملک نے دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز کی سربراہی میں (ن) لیگ عدالت مخالف پروپیگنڈا کر رہی ہے اور مذموم مقاصد کیلیے ججز کو بدنام کر رہی ہے۔

درخواست متن کے مطابق مریم نواز اور حامی الزام تراشی سے عدلیہ کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں، ججز کے خلاف جھوٹے الزامات توہین عدالت ہے لہٰذا چیف جسٹس پاکستان متنازع بیانات کا ازخود نوٹس لیں اور مریم نواز سمیت دیگر خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ: عالیہ حمزہ نے مریم نواز کو ’بی اے فیل‘ کہہ دیا

چند روز قبل پنجاب کے ضلع لیہ میں تھانہ چوک اعظم میں شہری نے مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف جلسے میں نازیبا گفتگو کی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے سرگودھا جلسے میں عدلیہ سمیت اداروں کی توہین کی لہٰذا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -