تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پی ٹی آئی امیدواروں کی گرفتاریاں لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور:پی ٹی آئی نے پنجاب سے اپنے امیدواروں کی گرفتاریوں کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما امتیاز محمود نے فواد چوہدری اور ظفر اقبال ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کر دی جس میں وفاق، حکومت پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے ، آئی جی پنجاب و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کےحکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری ہوا، پنجاب بھر سے پی ٹی آئی امیدوراوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

درخواست کے مطابق پی ٹی آئی امیدواروں کو امتخابی عمل سے روکنے کیلئے پولیس مسلسل ہراساں کر رہی تھی پولیس نے امیدواروں ،تائید اور تجویز کنندگان کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت امیدواروں، تائید اور تجویز کنندگان کو گرفتار کرنے سے روکنے کاحکم دے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں