تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ارشد شریف قتل کیس، جے آئی ٹی نے پیشرفت رپورٹ پر اعتراض دور کر دیا

ارشد شریف قتل کیس میں جے آئی ٹی نے پیشرفت رپورٹ پر اعتراض دور کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے کینیا کی پوسٹمارٹم رپورٹ اور بیان حلفی دوبارہ جمع کرا دیا ہے۔ اعتراض دور ہونے پر رجسٹرار آفس نے پیشرفت رپورٹ وصول کر لی۔

رجسٹرار آفس نے کینیا کی پوسٹمارٹم رپورٹ کی فوٹو کاپی اعتراض عائد کیا تھا۔ جے آئی ٹی نے پہلے اعتراض عائد ہونے پر رپورٹ کل صبح جمع کرانے کا کہا تھا۔

دوسری جانب رپورٹ کے مطابق ازخود نوٹس کیس میں ارشد شریف کےقتل کی تحقیقات کیلئےاسپیشل جے آئی ٹی 15 جنوری کو کینیا جائے گی۔ اسپیشل جےآئی ٹی کینیا سےارشدشریف قتل کے شواہد جمع کرے گی۔

اسپیشل جے آئی ٹی کینیاسےارشدشریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کرے گی۔ کینیا سے پوسٹ مارٹم رپورٹ ملتےہی سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جائے گی۔

رجسٹرار آفس نے ارشد شریف پوسٹ مارٹم رپورٹ کی کاپی ناقابل قبول قرار دی تھی۔

Comments

- Advertisement -