تازہ ترین

ارشد شریف قتل کیس : کینیا حکومت کی اسپیشل جے آئی ٹی کو مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد : کیپٹل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کینیا حکومت نے ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی کو مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں کیپٹل پولیس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ کینیا نے جے آئی ٹی کی معاونت کیلئے قانونی مدد کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزارت خارجہ نے کینیا میں اسپیشل جے آئی ٹی کی معاونت کے تمام انتظامات مکمل کرلئےہیں۔

کیپٹل پولیس کا کہنا تھا کہ اسپیشل جے آئی ٹی آج روانہ ہوگی اور ارشدشریف قتل کیس سے متعلق شواہد جمع کرے گی۔

اسپیشل جےآئی ٹی وقوعہ کے متعلق مختلف لوگوں سےتفتیش کرے گی، کینیاحکومت نےاسپیشل جےآئی ٹی کومددفراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے ارشدشریف قتل کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی اسپیشل جے آئی ٹی آج یواے ای روانہ ہوگی اور یواے ای میں ایک ہفتے انکوائری کے بعد جے آئی ٹی کینیا جائے گی۔

اس دوران ٹیم ارشد شریف کےآخری دنوں کی ملاقاتوں اوررابطوں کی تفصیلات لے گی اور کینیا میں جے آئی ٹی جائے وقوع کیساتھ وقار اور اس کے بھائی سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔

Comments

- Advertisement -