تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کیسی تیری خود غرضی! بابا صاحب نے خودکشی کرلی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی آخری قسط آج نشر کی گئی جس میں بابا صاحب نے خودکشی کرلی۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، ٹیپو شریف (دارا، شمشیر کے بھائی) لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب، نوابزادہ دلاور)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کے ہدایت کار احمد بھٹی ہیں جب کہ اس کی کہانی رادین شاہ نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی مہک اور بااثر شخص (بابا صاحب) کے بیٹے شمشیر کے گرد گھومتی ہے، شمشیر کو مہک سے محبت ہوجاتی ہے اور ان سے شادی کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں لیکن ان کے گھر والے مہک سے شادی کے خلاف ہوتے ہیں وہ پھر بھی مہک سے شادی کرتے ہیں بعدازاں دونوں کے درمیان محبت ہوجاتی ہے لیکن بابا صاحب مہک کو قبول نہیں کرپاتے اور مہک کو مروانے کے لیے بندے بھیجتے ہیں لیکن مہک کو بچاتے ہوئے گولیاں ان کے اپنے بیٹے کو جالگتی ہیں اور وہ انتقال کرجاتے ہیں۔

آخری قسط دیکھیں: https://aryzap.com/kaisi-teri-khudgharzi/

آخری قسط میں دکھایا گیا ہے شمشیر کے بڑے بھائی نوابزادہ دلاور نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جرم کا اعتراف کررہے ہوتے ہیں اسی اثنا میں گولی چلنے کی آواز آتی ہے وہ فوری گھر کے اندر بھاگتے ہیں تو انہیں پتا چلتا ہے کہ بابا صاحب نے خود کو گولی مار اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

مہک کہتی شمشیر کی کزن سے کہتی ہیں کہ ’میں نے زندگی میں اتنا کچھ دیکھ لیا ہے کہ تمہاری دی ہوئی تکلیف تو مجھے یاد بھی نہیں ہے۔

ان کی کزن کہتی ہیں کہ ’ہم سب کا کردار رہا ہے شمشیر کی موت میں ہم سب کا کردار رہا ہے ہماری باتوں نے ایسے حالات پیدا کردیے تھے کہ یہ سب ہوا مگر قسمت دیکھو کہ شمشیر کسی نہ ہوسکا۔

مہک انہیں کہتی ہیں کہ جس شمشیر سے تم محبت کرتی تھیں اس کی تو میں صرف ضد تھی لیکن جس شمشیر نے مجھ سے شادی کرلی تب وہ بہت بدل گیا تھا، بہت فرق تھا دونوں میں پر اب ان سب باتوں کا کیا فائدہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16)

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں