تازہ ترین

’شانزے تم پر مرے گی؟‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں شانزے نے سرمد کو کھری کھری سنادیں۔

آئی ڈریم اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں جاوید شیخ (وقار)، صبا فیصل (منزہ)، شائستہ لودھی (نرگس)، عدیل چوہدری، علی انصاری (زوہیب)، سدرہ نیازی (فرح)، شازیل شوکت (شانزے)، مومنہ اقبال (مہرین)، زین بیگ (سرمد) ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔

’سمجھوتہ ‘ میں والدین کی بچوں سے بے پناہ محبت دکھائی گئی ہے پھر بچوں کی شادی کے بعد اُن کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو کس طرح سلجھایا جاتا ہے اور کن مواقعوں پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے پھر جب منزہ کا انتقال ہوتا ہے تو باپ کے ساتھ بچوں کا کیا سلوک ہوتا ہے۔

گزشتہ قسط میں شانزے سرمد سے کہتی ہیں کہ ’تم مجھے بیوقوف سمجھتے ہیں دو چار باتیں تم سے ہنس کر کیا کرلیں تمہیں کیا لگتا ہے کہ شیشے میں اتارلیا ہے۔

سرمد کہتے ہیں کہ ’میں تو تم سے آنکھ اٹھا کر بات نہیں کرپاتا پھر بے وقوف بنانے کا سوچ بھی کیسے سکتا ہوں۔‘

شانزے کہتی ہیں کہ پھر پوری یونیورسٹی میں یہ افواہ کیوں پھیل گئیں کہ شانزے وقار تم پر مرتی ہے۔‘

سرمد کہتے ہیں کہ میرے دل میں جو بات تھی وہ تمہیں کہہ دی تھی جب تمہیں بری لگی تو میں نے دل میں ہی دفن کردیا تو کسی اور سے کہنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘

کیا سرمد شانزے سے سچ بول رہے ہیں؟ کیا شانزے سرمد کے جھانسے میں آجائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -