تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

صدر و سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کی چیف جسٹس سے اپیل

صدر و سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے اپیل کردی ہے۔

اے آر وائی نیٹ کے صدر سلمان اقبال نے کہا کہ ’چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ آزادی رائے کو یقینی بنایا جائے، مجھے، میرے خاندان اور ملک کے تمام صحافی برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے جو ریاست پاکستان اور پاکستانیوں کی آواز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ارشد شریف کیس پر تحقیقاتی کمیٹی کی طلبی پر تمام سوالوں کے جواب دیے، ایک گھنٹہ 45 منٹ تک سوالات کے جوابات دیے لیکن مجھ پر جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے کہ کمیٹی سے تعاون نہیں کررہا ہوں۔‘

سلمان اقبال نے کہا کہ ’حکومت مجھ پر اور میرے ادارے کے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے اور ادارے کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے میں مصروف ہے، خدشہ ہے کہ انتقامی کارروائیاں مزید بڑھیں گی۔

صدر و سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک نے کہا کہ شہید ارشد شریف قتل کی حکومتی تحقیقات کا حال سب کے سامنے ہے، ملک کی امیدیں سپریم کورٹ سے جڑی ہیں، میں چاہتا ہوں کہ ارشد شریف کے قتل کی شفاف تحقیقات ہوں اور اُن کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بھائی ارشد شریف حق اور سوچ کے راستے میں شہید ہوگیا، اب وقت آگیا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے جامع قانون سازی کی جائے۔

سلمان اقبال نے مزید کہا کہ تمام صحافیوں کو تحفظ دیا جائے جو ملک میں ہوں یا بیرون ملک مقیم ہوں، چیف جسٹس سے درخواست ہے مجھ سمیت صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -