اشتہار

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسد عمر کو طلب کر لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کو طلب کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو ایف آئی اے لاہور میں 14 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔ تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی مہم کے اسد عمر منیجر تھے، پاڑتی کو ملنے والے فنڈز کے ذرائع پر ان سے سوالات ہوں گے۔

یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے اب تک پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو طلب کیا جا چکا ہے۔ 22 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کی تھی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

- Advertisement -

بینکنگ کورٹ نے 28 فروری کو عمران خان کی ضمانت کنفرم کی تھی جس کے خلاف ایف آئی اے نے بیبنکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ عمران خان تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے، عبوری ضمانت منظورکیے جانے کا بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان پر اس کیس میں کیا الزام ہے؟ عمران خان یا تحریک انصاف تو رقوم وصول کرنے والے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان نے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ یہ چیریٹی رقوم ہیں لیکن یہ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی گئیں، ہم اس انٹرویو سے متعلق اورکچھ دیگرسوالات پوچھنا چاہتے ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ وہ کون سا گواہ ہے جو یہ کہے گا کہ میں نے جس مقصد کے لیے پیسے دیے اس میں استعمال نہیں ہوئے، اگر کسی ٹرانزیکشن کے خلاف ایس ٹی آر جنریٹ نہیں کی گئی تو اس پرقانون کیا ہوگا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں