تازہ ترین

بابر اعظم کی کپتانی پر کامران اکمل برس پڑے

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل بابر اعظم کی کپتانی پر برس پڑے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہیں اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے لیکن انہیں اس وقت کپتانی کرنی ہوگی، چار سال ہوگئے ہیں اب ان کی کپتانی میں بہتری آنی چاہیے۔

کامران اکمل نے کہا کہ آپ اپنے ساتھ ڈھائی سال سے محمد وسیم جونیئر کو لے کر چل رہے ہیں اور ایک ڈیبیو لڑکا زمان خان آخری اوور کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کو باز پرس کرنی چاہیے کہ کوچز کس طرح کھلاڑی کو بلی کا بکرا بنا کر چلے جائیں گے۔

دوسری جانب سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ ہمارے یہاں یہ بات ہوتی ہے کہ سرفراز اگر وکٹ کیپر ہیں تو محمد رضوان کو نہیں ہونا چاہیے کیونکہ سرفراز پر پریشر آجائے اگر بابر اعظم کپتان ہیں تو یونس خان نائب کپتان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ بابر اعظم پر پریشر آجائے گا۔

یونس خان نے کہا کہ اگر آپ پریشر برداشت نہیں کرسکتے تو آپ قومی ٹیم کی کپتانی کے اہل نہیں ہیں، اپنا ہوم ورک کرکے آئیں گے خدانخواستہ فلاح بولر نے اچھی گیند نہیں کی تو مجھے اسے کیسے استعمال کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں جدت آگئی ہے ہر بیٹر ہر بولر آپ کے خلاف پلان کرکے آتا ہے تو برائے مہربانی ابھی کچھ نہیں بگڑا صحیح فیصلے کریں جو خامیاں ہیں اس کو دیکھیں اور قابو پائیں۔

Comments

- Advertisement -