ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے رواں سال کے کرکٹ ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری کردیا۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق رواں سال جولائی میں ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ منعقد گا، جس میں پاکستان سمیت بھارت اور کوالیفائر ون ٹیم شامل ہوگی، ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی دیگر ٹیموں میں بنگلادیش، سری لنکا اور کوالیفائر ٹو ٹیم بھی شرکت کرے گی۔
اے سی سی کے مطابق رواں سال کے اکتوبر میں مینز ٹی ٹوٹئنی ایمرجنگ ایشیا کپ جبکہ دسمبر میں مینز انڈر نائنٹین ون ڈے ایشیا کپ بھی شیڈول ہے۔
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارت، پاکستان، سری لنکا اور ایک کوالیفائر ٹیم شریک ہوں گی، انڈر نائینٹین ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت سمیت 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
اے سی سی کےمطابق 27 جنوری سے 11 فروری تک تھائی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی چیلنجر کپ کھیلا جائے گا، 10 سے 18 فروری کے درمیان ملائیشیا میں اے سی سی ویمنز پریمیئر ٹی ٹوئنٹی کپ بھی ہوگا۔