تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندی ، شیخ رشید کا آصف زرداری پر سنگین الزام

لاہور : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ زرداری غیرملکی دہشت گرد تنظیم کے ذریعے عمران خان کی جان پر دوبارہ حملہ کرنے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کے حالات نہایت ، خوفناک گھمبیر ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جان لینے کیلئےآصف زرداری نے دہشت گردوں کو انگیج کیا ہے، آصف زرداری غیر ملکی قاتلوں کے ذریعے عمران خان پر دوبارہ حملہ کرنے والا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جےآئی ٹی کی صورتحال سامنے ہے ، پہلے بھی عمران خان کو زہر دینے کی کوشش کی گئی ، دہشت گردی کا ایک حملہ عمران خان پر کرنے کی منصوبہ بندی ہے ۔

پی ٹی ایم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ تیرہ جماعتیں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتیں اس لیے اجرتی قاتلوں سے کام لیا جارہاہے لیکن جب تک عمران خان سیاست میں زندہ ہے، مخالفین کی سیاست دفن ہے۔

عمران خان کو گرفتار کرنے کی خبروں پر شیخ رشید نے کہا کہ یہ گرفتار کرکے عمران خان کی ہی خدمت کریں گے کل کی بجائے آج گرفتار کریں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ خان صاحب نے رات کو بلایا تھا حالات پر تفصیلی بات ہوئی ، ہمارے ملک میں اسوقت قید کی حالت ہے،نہ آٹا ہے ، نہ گھی ہے اب تو دودھ بھی نہیں مل رہا، 25 سے30فیصد مہنگائی اب 60 فیصد پر پہنچنے والی ہے ، ہم لوگوں کے ساتھ گھروں میں نہیں بیٹھیں گے باہر نکلیں گے کیونکہ ملک تباہی کے تباہی کے دہانے پر آگیا ہے۔

محشن نقوی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کیخلاف ہم سپریم کورٹ جارہےہیں، محسن نقوی زرداری کا فرنٹ مین ہے اسی کیلئے کام کرے گا، یہ صوبائی اسمبلیوں پر الیکشن نہیں کرارہے۔

فواد چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ فواد چوہدری کو گرفتارکرنےسے کیا فرق پڑتاہے،فوادچوہدری پی ٹی آئی کا مقبول لیڈر ہے، منشی کہنے پر کیا کوئی کیس بنتا ہے۔

موجودہ حکومت سے متعلق انھوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ آپس میں بٹ چکی ہے اور یہ 13پارٹیاں ڈری ہوئی ہیں , صوبائی اسمبلیوں پر یہ 90دن میں الیکشن نہیں کرانے جارہے۔

Comments

- Advertisement -