تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

آصف زرداری اپنی دیرینہ خواہش زبان پر لے آئے

سابق صدر آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں عشایے سے خطاب کرتے ہوئے اپنی دیرینہ خواہش زبان پر لے آئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے وابشاہ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں عشایے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے اپنی زندگی میں ہی بلاول کو ملک کا وزیراعظم بناؤں، جب سے بلاول وزیر خارجہ بنا ہے جس ملک بھی گیا وہاں سے دوستوں کے فون آرہے ہیں اور وہ کہہ رہے ہیں کہ بلاول اچھی منسٹری چلا رہا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ میرا آج بھی اسلام آباد سے جھگڑا ہے، وہ کہتے ہیں کہ تم نے کمزور کیا جب کہ میں کہتا ہوں کہ مضبوط کیا، بلوچستان ہو یا خیبر پختونخوا، پنجاب ہو یا سندھ سب کو میں نے ہی مضبوط کیا، میں نے اپنے دور صدارت میں تمام اختیارات وزیراعظم کو منتقل کیے، ان اختیارات کے بدلے میں نے 18 ویں ترمیم لے لی تھی کیونکہ یہ ترمیم صوبوں کو مضبوط کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں مہنگائی ہے تو یہ سب ان کا قصور ہے جنہوں نے مجھ سے فراڈ کیا، اگر یہ مجھ سے ٹی آر اوز الیکشن کا فراڈ نہیں کرتے تو میں ملک بنا جاتا، ٹی آر آو، پی آر او الیکشن کرانا بیوقوفی تھی۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ پی پی کی فلاسفی ہے کہ ہر گھر سے بھٹو نکلے گا، تم کتنے بھٹو مارو گے، پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی کا وجود ہے مگر وہاں کوئی پارٹی کو دیکھنے والا نہیں، سندھ کے کچھ اضلاع میں دورے کرنے کے بعد میں جا کر پنجاب میں بیٹھوں گا کیونکہ اب مجھے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ٹھیک کرنا ہے، میں اب لاہور میں بیٹھ کر پارٹی کو ٹھیک کروں گا۔

سابق صدر نے کہا کہ ہم نے اگر بچیوں کو تعلیم دی تو وہ آنے والی نسلوں کو سنبھالیں گی، بچیوں کی تعلیم میں پاکستان کا بھلا ہے اور اس کے بھلے میں ہی سب کا بھلا ہے، میں آپ کو دعا دیتا ہوں کہ آپ لوگ عوام کی خدمت کریں۔

Comments

- Advertisement -