اشتہار

عدنان سمیع سے موازنہ کرنے پر عاصم اظہر کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں کی جانب سے باڈی شیمنگ کرنے اور عدنان سمیع خان سے موازنہ کرنے پر ردعمل دے دیا۔

گلوکار عاصم اظہر امریکا کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں انہوں نے میوزیکل کانسرٹ میں آواز کا جادو جگایا اور تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مداحوں کو بتایا کہ ’ہیوسٹن اور ڈلاس میں میرا شاندار وقت گزارا، اگلا کنسرٹ سیٹل میں ہوگا اور اس کے بعد گھر واپسی ہوگی۔

تصاویر میں عاصم اظہر نے نیلے رنگ کی جینز اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ کے ساتھ ایک ڈھیلی ڈھالی سیاہ جیکٹ پہن رکھی ہے جس میں ان کا وزن بڑھا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

- Advertisement -

گلوکار کی اس تصویر پر مداحوں نے سوالات کرنا شروع کردیے اور ان کا موازنہ عدنان سمیع خان سے کرنا شروع کردیا اور ان کی منگیتر میرب علی کو ٹیگ کرنے لگے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بھائی تھوڑا وزن کم کرو ورنہ آپ کی بیوی آپ کے سامنے بہت چھوٹی نظر آئے گی۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’آپ عدنان سمیع کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔‘

مداحوں کی جانب سے باڈی شیمنگ پر سیکڑوں سوالات اور تبصرے کرنے کے بعد عاصم اظہر نے انسٹا اسٹوری پر اپنی مزید تصاویر شئیر کیں جن میں وہ کچھ حد تک تنگ ٹی شرٹ اور جینز میں نظر آرہے ہیں، گلوکار بظاہر یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ ان کے وزن میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ انہوں نے کانسرٹ میں کھلی جینز اور ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔

انہوں نےایک انسٹااسٹوری میں لکھا کہ ’کیا میں کھلے (بیگی) کپڑے پہننا چھوڑدوں؟‘

واضح رہے کہ عاصم اظہر ان گلوکاروں میں سے ہیں جو سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کا جواب اکثر دیتے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں