اشتہار

مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت کیسے ہوئی، آر پی اوملتان کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

آر پی اوملتان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت کے حوالے سے بتایا کہ کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے خود کوگولی ماری، سی سی ٹی وی میں ان کو خود کو گولی مارتے دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال کی تحصیل تلمبہ میں مولاناطارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے گولی لگنے سے جاں بحق ہونے کے معاملے پر آر پی او ملتان نے بتایا کہ عاصم جمیل نے خود کو سینے پر گولی ماری۔

آر پی او ملتان کا کہنا تھا کہ پولیس نے جائے وقوع پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا بغور جائزہ لیا، فوٹیج میں عاصم کو خود کو گولی مارتے دیکھا، واقعے کے وقت عاصم جمیل جم میں ایکسر سائز کر رہے تھے۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا ہے کہ عاصم جمیل کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھے تاہم اسپتال سے میت ورثا کے سپرد کردی گئی ہے۔

مولاناطارق جمیل نے بیٹے کی موت کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے کہا حادثاتی موت نےماحول سوگوارکردیا ہے، عاصم جمیل کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے سات بجے آبائی گاؤں رئیس آباد میں ادا کی جائےگی، مولانا طارق جمیل نمازجنازہ پڑھائیں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگواران کیلئے صبر کی دعا کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں