اشتہار

’کوشش ہے ایکس، فیس بُک، ٹک ٹاک کے دفاتر پاکستان میں کھولیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ مقبول سوشل میڈیا ایپس کے دفاتر پاکستان میں کھلیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتے ہیں دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا ایپس کے ملک میں دفاتر کھولیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ ایکس، فیس بک، ٹک ٹاک کے دفاتر پاکستان میں کھولیں۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں جتنے قوانین پاس ہوتے ہیں اس کیلیے ای پورٹل بنایا جائے گا جب کہ قوانین کے نفاذ پرعملدرآمد کیلیے بھی اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

بوجھ اشرافیہ پر ڈالا جائیگا، وزرا کا فیول بھی کم کریں گے، عطا تارڑ

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کی ایکسپورٹ میں اضافے کیلیے اہداف دیے گئے ہیں۔ پے پال جیسی سہولت کو فعال اور وائی فائی ہاٹ اسپاٹ جیسے اقدامات کا ہدف دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں