اشتہار

جلاوٴ گھیراوٴ کیس : پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاوٴ گھیراوٴ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

تفتیشی افسر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران اسماعیل کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے، جس کے بعد عدالت نےتفتیشی افسرکی رپورٹ منظور کرلی۔

- Advertisement -

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سینٹرل جیل کو عمران اسماعیل کے رہائی کے آرڈر موصول ہوگئے ہیں ، ذرائع سینٹرل جیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماعمران اسماعیل کو رہا کر دیا گیا ہے، عمران اسماعیل کو جیل سے لے جانے کیلئے اہلخانہ بھی پہنچے تھے۔

یاد رہے پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ڈیفنس فیز 8 سے حراست میں لیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ سابق گورنر سندھ کو ان کے دوست کے گھر سے دہشت گردی کیس میں درج مقدمے پر ابتدائی طور پر شعبہ تفتیش کی جانب سے حراست میں لیاگیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا ٹیپو سلطان تھانے میں 10 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں شاہنواز جدون، سعید اعوان، آفتاب صدیقی، خرم شیر زمان کا نام شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں