اشتہار

کراچی ایئرپورٹ سے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کسٹمز حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی کی دبئی اسمگلنگ کی کوشش کو نام بنا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کسٹمز حکام نے کراچی سے دبئی جانے والے مسافروں سے غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی، کرنسی 3 پاکستانی مسافروں رضوان علی خان، محمد داور خان اور جہانگیر علی نے اپنے ہینڈ بیگز میں خفیہ طریقے سے چھپائی ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق مسافروں سے 112500 سعودی ریال برآمد کر لیے گئےجن کی مالیت 72 لاکھ روپے ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ایئرپورٹ پر مانچسٹر سے کراچی پہنچنے والے 6 وصول نہیں کیے گئے سوٹ کیسز کی تلاشی کی گئی۔ سوٹ کیسز کو ایئرلائن اسٹاف کی موجودگی میں کھولا گیا جن میں سے بھاری مقدار میں دوائیں برآمد ہوئیں۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ سوٹ کیسز سے برآمد ہونے والی دواؤں کی مالیت 21 لاکھ روپے ہے، سوٹ کیسز پر لگے ٹیگ کے ذریعہ ان کے مالکان کی تلاش شروع کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں