منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ظلم کی انتہا ، چچا اور چچی نے 7 سالہ بھتیجے کو تشدد کرکے قتل کر ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ : چچا چچی نے 7 سالہ بھتیجے کو تشدد کرکے قتل کرڈالا، پولیس نے چچا اور چچی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ظلم کی انتہا ہوگئی، تھانہ اروپ کے علاقہ رحمان آباد میں سلطان نامی بچے کے قتل کا واقعہ پیش آیا، جہاں چچا غلام دستگیر اور چچی عاشی معصوم بچوں کے دشمن بن گئے۔

معمولی بات پر 7 سالہ سلطان اور 2سالہ ثقلین پر ڈنڈوں سے مبینہ طور پر تشدد کیا، جس سے 2 سالہ بچہ زخمی ہوا جبکہ 7 سالہ سلطان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

- Advertisement -

شہری اہل علاقہ کا کہنا ہے کے بچے کو کمبل میں لپیٹ کر رات کے وقت ملزمان لے کر جا رہے تھے، اہل علاقہ کے پوچھنے پر ملزمان نے سلطان کی بیماری کا بہانہ کیا اور ہسپتال لے گئے، غلام دستگیرنے ڈاکٹرکو بتایا بچہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا ہے تاہم زخموں کی نوعیت دیکھ کر ڈاکٹرز نے پولیس کواطلاع دی اور بچہ دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے دم توڑنے کے بعد مقامی پولیس نے جب جسم کی جانچ کی تو معلوم ہوا کے کوئی بیماری نہیں بلکہ مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے چچااورچچی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ چوں کے والدین مقدمہ میں جیل میں ہیں۔

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ملزم کرائے پر رہ رہے تھے،انہیں پتہ ہی نہ چل سکا کہ بچوں پراتناظلم ہورہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں