تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

سازشی پچ تیار کرنے کی بھارتی چال پکڑی گئی

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر سیریز کا آج سے ناگپور میں آغاز ہوگیا تاہم میچ سے قبل ہی میزبان انڈیا نے جیت کیلیے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کیا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بارڈر گواسگر سیریز کا آج سے آغاز ہوگیا اور ناگپور میں دونوں ٹیمیں میدان میں اتر چکی ہیں۔ تاہم بھارت سیاست کی طرح کھیل میں بھی اپنی من مانی کرنے لگا ہے اور ٹیسٹ میچ کو ہر حال میں جیتنے کیلیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا۔

آسٹریلیا کے شکار اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل تک رسائی کیلیے بھارتی کرکٹ منیجمنٹ نے سازشی پچ تیار کرنے کوشش آسٹریلوی میڈیا سے چھپی نہ رہ سکی اور وہ اس سازش کو دنیا کے سامنے لے آیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بھارتی کیوریٹر آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے بیٹرز کو گھیرنے کیلیے وکٹ سے چھیڑ چھاڑ کی ہے اور ناگپور کی وکٹ کے صرف مرکزی حصہ کو پانی دے کر رول کیا گیا جبکہ بائیں ہاتھ کے کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے والے حصے کو خشک چھوڑ دیا گیا جس سے ان کے اسپنرز کو مدد ملے گی۔

ایک بھارتی صحافی نے تصاویر شیئر کرتے لکھا ہے کہ ناگ پور پچ کے ساتھ دلچسپ سلوک، گراؤنڈ اسٹاف نے وکٹ کے درمیانی حصہ کو پانی دیا جب کہ دونوں جانب سے اس سائیڈ کو خشک رکھا گیا، جہاں سے اسپنر بائیں ہاتھ کے بیٹرز کو نشان عبرت بنا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہیں۔

کیوریٹرز کی جانب سےایسا کرنے پر آسٹریلیا کے سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سائمن اوڈونیل کا کہنا ہے کہ اگر آئی سی سی کو ایسا لگتا ہے کہ یہ غلط ہوا ہے اور پچ ٹیسٹ اسٹینڈرڈ کے مطابق نہیں کھیلتی تو پھر اس معاملے پر کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی آگے آئے اور کچھ کرے۔

جیسن گلیپسی نے الزام عائد کیا کہ بھارت آسٹریلیا کو اسپن کیساتھ دبانا چاہتا ہے کیونکہ یہ اس کا قابل اعتبار شعبہ ہے تاکہ وہ سیریز جیت کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ سکے۔

Comments

- Advertisement -