تازہ ترین

آسٹریلوی کرکٹر ٹم ڈیوڈ نے ملتان سلطانز کو جوائن کر لیا

آسٹریلیا کے جارح مزاج کرکٹر ٹم ڈیوڈ نے پی ایس ایل ٹیم ملتان سلطانز کو جوائن کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹم ڈیوڈ آخری تین لیگ میچز اور پلے آف مرحلے کے لیے ملتان سلطانز کو دستیاب ہوں گے۔

ٹم ڈیوڈ نے اتوار کے روز اسلام آباد میں سلطانز کا اسکواڈ جوائن کیا، وہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہونے والے میچ میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل میں اگلا میچ اسلام آباد یونائٹیڈ سے 7 مارچ کو کھیلے گی۔

Comments

- Advertisement -