اشتہار

ویڈیو: آسٹریلیا کے ساحل پر دیو ہیکل وہیل آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے ساحل کے قریب دیو ہیکل وہیل آگئی جسے دیکھ کر تیراک بھی حیران ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آستریلیا میں پرتھ کے قریب لیٹن بیچ کے قریب ایک دیو ہیکل وہیل پہنچ گئی جسے ساحل پر موجود لوگوں سے خطرناک حد تک قریب دیکھی گئی۔

وائرل فوٹیج میں وہیل کو سمندر کی طرف واپس جانے سے پہلے گہرے پانیوں میں بھٹکتے اور ساحل پر موجود لوگوں کی توجہ مبذول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد وہیل گہرے سمندر میں پہنچ گئی،  مقامی لوگوں نے  وہیل کی واپسی کے لئے کوششیں کیں۔

اس واقعے سے متعلق میرین بائیولوجسٹ ڈاکٹر نٹالی کا کہنا تھا کہ اس طرح ساحل کے قریب آیا وہیل کا غیر معمولی اور خطرناک رویہ تھا، بیچ پر موجود لوگوں کو اس طرح کی صورتحال میں ’وہیل کو اکیلا چھوڑ دینا چاہیے‘۔

میرین بائیولوجسٹ نے کہا کہ وہیل کے بچاؤ کی کوشش کے لیے کسی پیشہ ور افراد کو اطلاع دینا چاہیے، وہیل کے قریب جانا  نہ صرف لوگوں کے لیے بکلہ جانوروں کے لیے بھی خطرہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں