اشتہار

عدالت نے وزیراعظم آزاد کمشیر کو نا اہل قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے فل کورٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو نااہل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف توہین عدالت درخواست پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس کے بعد ہائیکورٹ کے فل کورٹ نے وزیراعظم آزادکشمیرکو سزا دیتے ہوئے نااہل کردیا۔

عدالت نے وزیراعظم آزادکشمیر نے عدالے سے معافی کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے قبول نہ کرتے ہوئے نا اہل قرار دیدیا۔

- Advertisement -

عدالت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نا اہل قرار دیا ہے۔

تنویر الیاس کو اپنی تقاریر میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے پر آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے آج طلب کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں