منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

‘ ن لیگ کو ملکی عدالتوں پر اعتماد نہیں، اپنی شریفانہ جوڈیشری بنانا چاہتی ہے ‘

اشتہار

حیرت انگیز

ماہر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ کو پاکستان کی آئینی عدالتوں پر اعتماد نہیں ہے وہ اپنی شریفانہ عدلیہ بنانا چاہتی ہے۔

ماہر قانون بابر اعوان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے فل کورٹ بنچ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ن لیگ کو پاکستان کی آئینی عدالتوں پر اعتماد نہیں ہے۔ وہ اپنی شریفانہ عدلیہ بنانا چاہتی ہے۔ ملک کے قانون میں متبادل نظام عدل کی گنجائش نہیں۔ قانون کے مطابق سب سے یکساں سلوک ہونا چاہیے۔

بابر اعوان نے کہا کہ یکساں نظام عدل سے نواز شریف نامی آدمی پھنستا ہے۔ فارن فنڈنگ کیس میں صرف نوازشریف پھنسے گا۔ ہم نے تو کہا ہوا ہے تمام پارٹیوں کا فنڈنگ کیس سنائیں۔ ہم نے جن سے فنڈ لیے ان کی تمام تفصیل فراہم کی ہے۔

- Advertisement -

انہوں ںے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے سپریم کورٹ کے حکم کو بلڈوز کرکے کھلم کھلا آئین شکنی کی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کے سامنے پارلیمانی پارٹی موجود تھی۔ ق لیگ ارکان موجود تھے پھر بھی ڈپٹی اسپیکر نے خط لہرایا۔ انہوں نے ہمارے اعتراضات نہیں سنے۔

بابراعوان کا کہنا تھا کہ ق لیگ نے اپنے ہی امیدوار کو ووٹ ڈالے ہیں۔ ووٹ گنے جا چکے ہیں، کیا ووٹوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا جاسکتا ہے؟ عدالت کو ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو مسترد کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کےخلاف دائر درخواست پردوبارہ سماعت کا آغاز

واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی اور ق لیگ کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے اور عدالت عظمیٰ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو عدالت طلب کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں