تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

’بابر اعظم مجھے قومی ٹیم میں نہیں لائے‘

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم مجھے قومی ٹیم میں نہیں لائے۔

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ کارکردگی میں بہتری کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کررہا ہوں اور جب بھی قومی ٹیم میں شامل ہوا وہ کارکردگی کی بنیاد پر ہوا نہ کہ بابر اعظم سے دوستی کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے۔

عثمان قادر نے کہا کہ میں نے بابر اعظم کے پاس جاکر کبھی نہیں پوچھا کہ میں کھیل رہا ہوں یا نہیں، وہ بطور کپتان ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں جو ٹیم لے کر جارہا ہے پورا ملک اسے دیکھ رہا ہے اسے تمام فیصلے لینے پڑتے ہیں جو بذات خود ایک مشکل کام ہے۔

لیگ اسپنر نے کہا کہ لوگ اکثر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ مجھے دوستی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا لیکن یہ کہنا غلط ہے۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم مجھے ٹیم میں نہیں لائے، 2019 میں جب مصباح الحق سلیکٹر تھے انہوں نے مجھے ٹیم میں شامل کیا۔

عثمان قادر نے کہا کہ سب کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ جب کسی کھلاری کو پہلی بار کپتان بنایا جاتا ہے تو اس کے پاس واقعی کوئی اختیار نہیں ہوتا، اس کے علاوہ وہ اپنی پسند کے کھلاڑیوں کو بھی شامل نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بابر میرا بچپن کا دوست ہے لیکن دوستی گراؤنڈ سے باہر ہوتی ہے، میدان میں کسی قسم کی کوئی دوستی نہیں ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ عثمان قادر نے 23 ٹی 20 اور ایک ون ڈے میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -