جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

’بھائی مجھے آپ کا ہیٹ چاہیے‘ بابر نے خاتون مداح سے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن میں خاتون مداح کی جانب سے ہیٹ مانگنے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے دلچسپ جواب کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 360 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔

میلبرن ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کھلاڑی پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں جہاں بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کی مشق جاری ہے۔

ایسے میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم مداحوں کو آٹو گراف دے رہے تھے کہ خاتون مداح نے کہا کہ ’بھائی مجھے آپ کی ہیٹ چاہیے۔‘

بابر اعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’میرے پاس بھی ایک ہی ہے۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں