تازہ ترین

بابر اعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے خانہ کعبہ کے سامنے احرام پہنے تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’بارگاہ خدا وندی‘ میں موجود ہیں۔

بابر اعظم کو عمرے کی ادائیگی پر مداحوں اور ساتھی کرکٹرز کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ رمضان مبارک کے مقدس ماہ میں قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

اس سے قبل حارث رؤف نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کی تھی اور خانہ کعبہ کے سامنے احرام پہنے تصویر شیئر کی تھی۔

گزشتہ روز فخر زمان نے بھی مدینے سے اپنی تصویر شیئر کی تھی جبکہ افتخار احمد اور فہیم اشرف نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -