جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

’بابراعظم ویرات کوہلی سے زیادہ سنچریاں بنالیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پیشگوئی کی ہے کہ بابراعظم بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریاں بنا لیں گے۔

ایک انٹرویو میں راولپنڈی ایکسپریس نے جب یہ بیان دیا تو بھارتی شائقین کرکٹ سیخ پا ہو گئے اور اس موازنے پر کڑی تنقید کرتے رہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ بابراعظم اپنے کیریئر کے اختتام پر ویرات کوہلی سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریاں بنا چکے ہوں گے۔

بدلہ لینا ہے! پاک بھارت ورلڈکپ فائنل کی پیشگوئی

ویرات کوہلی اور بابر اعظم دونوں اپنے اپنے ملک کے لیے دو عظیم کھلاڑی ہیں اور دونوں کو اپنے ملک کی کرکٹ ٹیم کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ دونوں اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرت ہیں۔

ویرات کوہلی اب 34 سال کے ہیں اور ممکنہ طور پر ان کی صرف دو سال کی کرکٹ باقی ہے جب کہ بابر اعظم ابھی 28 سال کے ہیں اور ان کے آگے کیریئر کی ایک دہائی باقی ہے۔ ویرات کوہلی کی 75 بین الاقوامی سنچریاں ہیں جب کہ بابر اعظم کے نام اس وقت 28 بین الاقوامی سنچریاں ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں