اشتہار

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر بر قرار ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے رسی وین ڈر ڈوسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی امام الحق ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر قابض ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

ہندوستان کے شبمن گل ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ فخر زمان کی دو درجے تنزلی ہوئی اور وہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا ون ڈے بولرز میں پہلا نمبر برقرار ہے، اس فہرست میں افغانستان کے مجیب الرحمان 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے جب کہ فاسٹ بولر حارث رؤف 36 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی اگر بات کی جائے تو بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور تیسرے نمبر پر قومی ٹیم کے کپتان با بر اعظم ہیں، ٹوئنٹی بالرز میں افغانستان کے راشد خان پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں