تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’بے بی باجی‘ کی کہانی حقیقت سے قریب تر ہے، سنیتا مارشل

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی کہانی حقیقت سے قریب تر ہے۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

بے بی باجی کی پہلی قسط آج شام 7 بجے نشر کی جائے گی جبکہ ناظرین اس ڈرامے کو روزانہ اسی وقت دیکھ سکیں گے۔

ڈرامے میں شامل کاسٹ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور ’بے بی باجی‘ سے متعلق بتایا۔

اداکارہ سنیتا مارشل جو منجلی بہو کا کردار نبھا رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ’بے بی باجی‘ کی کہانی حقیقت سے قریب تر ہے، کچھ چیزیں سیریس ہیں اس کے ساتھ ساتھ مزاحیہ پہلو بھی ہیں آپ لوگوں کو ڈرامہ دیکھنے میں مزہ بھی آئے گا۔

بے بی باجی میں دکھایا گیا ہے کہ ماں باپ کس طرح گھر والوں کو اکٹھا کرکے رکھتے ہیں اور بہوؤں کے آنے کے بعد گھر کا بٹوارہ شروع ہوجاتا ہے۔

سنیتا مارشل ٹیزر میں کہتی ہیں کہ ’میں اس گھر کی چہیتی بہو ہوں مگر شوہر کی چاہت سے محروم ہوں۔‘ حسن احمد کہتے ہیں کہ ’میری نہیں میری امی کی پسند، میں کیوں جھوٹی چاہت رکھوں۔‘

Comments

- Advertisement -