اشتہار

فلم اوپن ہائیمر نے 7 ایوارڈز جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: فلم اوپن ہائیمر نے بافٹا ایوارڈز 2024 کا میلہ لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں بافٹا ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں ’اوپن ہائیمر‘ نے بہترین فلم سمیت 7 ایوارڈز اپنے نام کیے۔

رواں برس 77 ویں بافٹا ایوارڈ شو نے لوگوں کو واقعی حیران کر دیا ہے، کیوں کہ اوپن ہائیمر اور ’پوور تھنگز‘ جیسی بھاری بھرکم فلموں نے تمام سر فہرست شعبوں میں ایوارڈز اپنے نام کیے۔ تقریب میں شہزادہ ولیم بھی شریک ہوئے، اور شوبز کی دنیا کی نامور شخصیات جلوہ گر ہوئیں، نت نئے ڈزائنز کے ملبوسات نے ریڈ کارپٹ پر رونق لگائی۔

- Advertisement -
بہترین اداکار کا بافٹا ایوارڈ سیلیان مرفی کے نام رہا

کرسٹوفر نولان کی ایٹم بم بنانے کی شان دار داستان پر مبنی فلم Oppenhimer نے 13 کیٹیگریز میں نامزدگیوں کے ساتھ رنگارنگ رات پر اپنا غلبہ قائم کیا، اور اس فلم نے بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر، بہترین اداکار سمیت مجموعی طور پر 7 ایوارڈز جیت لیے ہیں۔

بہترین اداکارہ کا بافٹا ایوارڈ ایما اسٹون کے نام رہا، فلم پوور تھنگز

فلم اوپن ہائیمر کے اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے بھی بہترین معاون اداکار کے زمرے میں کامیابی حاصل کی، بہترین اوریجنل موسیقی کا ایوارڈ بھی اوپن ہائیمر کے نام رہا، بہترین سینماٹوگرافی ایوارڈ، اور بہترین ایڈٹنگ ایوارڈ بھی اسی فلم کے نام رہا۔

واضح رہے کہ نامور ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان نے پہلی بار بافٹا ایوارڈز جیتے ہیں، اسٹیج پر ایوارڈ وصول کرتے ہوئے 54 سالہ نولان نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد کو کم کرنے کے لیے طویل اور سخت جدوجہد کی۔

بافٹا ایوارڈز شو میں دوسری جو فلم سرفہرست رہی وہ تھی Poor Things، جس نے 5 ایوارڈز اپنے نام کیے، جن میں ایما اسٹون بہترین اداکارہ ایوارڈ، میک اپ اور بالوں کا ایوارڈ، کاسٹیوم ڈیزائن ایوارڈ، پروڈکشن ڈیزائن ایوارڈ اور اسپیشل ویژول ایفکٹس ایوارڈ شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں