تازہ ترین

باجوڑ خودکش دھماکہ: شہدا کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے باجوڑ خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کیلئے 20 لاکھ معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ  باجوڑ معاملے پر وزیر اعظم سے بات کی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر شہدا کے لواحقین کو 20،20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دھماکے میں شدید زخمیوں کو 7 ،7 لاکھ روپے جبکہ معمولی زخمیوں کو 5،5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

باجوڑ خودکش دھماکے میں کالعدم تنظیم ملوث، جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی

یاد رہے گزشتہ شام باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے کنونشن میں ہونے والے خودکش دھماکے ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 46 افراد جاں بحق جب کہ 90 زخمی ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا تھا کہ دہشت گردی کے اس واقعے میں کالعدم تنظیم ملوث ہے۔

Comments

- Advertisement -