اشتہار

’دھماکوں اور فائرنگ کی کوریج پر پابندی غیرقانونی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز) ایمنڈ( نے پیمرا کی جانب سے دھماکوں اور فائرنگ کی کوریج پر پابندی کو غیرقانونی ہے قرار دیا ہے۔

اپنے اعلامیہ میں ایمنڈ کا کہنا ہے کہ پیمرا تواتر کے ساتھ ٹی وی چینلز کو ہراساں کر رہا ہے پیمرا ٹی وی چینلز کو دباؤ میں لانے کے مختلف حربے استعمال کر رہا ہے اظہار وجوہ کےنوٹس، کیبل آپریٹرز کےذریعےنشریات میں خلل ڈالا جاتا ہے۔

ایمنڈ کے مطابق عدالتی احکامات کی غلط تشریح کی آڑ میں ٹی وی چینلز پر پابندیاں لگا دی جاتی ہیں سیاسی رہنماؤں کی تقاریر نشر کرنے پر غیراعلانیہ پابندی لگادی گئی ہیں۔

- Advertisement -

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دھماکوں، فائرنگ اور ناخوشگوار واقعات کی کوریج پر بھی پابندی لگا دی گئی پیمرا کی جانب سے ایسے احکامات قانون کے غلط استعمال کی بدترین مثال ہے ایسوسی ایشن الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز ایسی پابندیوں کو مسترد کرتی ہے۔

ایمنڈ کا کہنا ہے کہ پیمرا ریگولیٹ کے بجائے ڈکٹیٹ کرنےکی روش پر عمل پیرا ہے ایمنڈ چینلز کو حقائق دکھانے سے روکنے اور اظہار رائےکی آزادی سلب کرنے کی مذمت کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں