تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

الیکشن سے قبل نوازشریف کا معاشی ماہرین کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے الیکشن سے قبل معاشی ماہرین کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس منعقعد کیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ملکی معاشی مسائل کے حل کیلئے اصلاحات اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ صدر ن لیگ شہباز شریف نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں معاشی بحالی، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دی گئی۔

مشاورتی اجلاس کے دوران شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات اور توانائی بحران کے خاتمے کے نکات طے کیے گئے۔ اجلاس میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات بھی طے کیے گئے

اجلاس کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ زراعت، صنعت اور آئی ٹی کی ترقی کی مراعات پر مبنی پیکج تیار کرلیےگئے ہیں۔ زراعت کیلئے خصوصی رعایت پر سولر انرجی کی فراہمی، گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں مراعات کا تعین بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ سالانہ بنیادوں پر روزگار کی فراہمی، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے پالیسی نکات بھی مرتب کرلیے گئے ہیں۔

ن لیگ کے اجلاس میں تعلیم، صحت اور انفرااسٹرکچر کیلئے بڑے منصوبوں کی ترجیحات طے کی گئی ہیں۔ قومی ترقی کو تیز کرنے والے اقدامات سے مجموعی معاشی سرگرمیوں کو مرحلہ وار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اجلاس میں معاشی منصوبہ مختلف شعبوں کے ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں طے کیا گیا ہے۔ شرح سود میں کمی لانے، بڑی صنعتوں اور برآمدی شعبے کیلئے اصلاحات کے اصول بھی مرتب کیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -