اشتہار

محمد عامر شاداب خان کی حمایت میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

شاداب خان کو حال ہی میں اپنی باؤلنگ فارم میں کمی اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں مارک چیپ مین کا کیچ ڈراپ کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

اہم میچ میں چیپ مین کا ڈراپ میچ قومی ٹیم پر بھاری پڑا تھا جب کہ کیوی بلے باز نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ناقابل ِشکست سنچری داغ کر سیریز 2،2 سے برابر کر دی تھی۔

تنقید کے جواب میں شاداب کے سابق پاکستانی ساتھی محمد عامر ان کی حمایت میں آگئے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ہر کھلاڑی اپنے کیریئر میں اونچ نیچ سے گزرتا ہے۔

- Advertisement -

ٹوئٹر پر شاداب کی بہترین کارکردگی پر مبنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے محمد عامر نے اسپنر کو پاکستان کا بہترین وائٹ بال کرکٹر قرار دیا۔

شاہد آفریدی نے بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے خلاف شاداب کی جدوجہد کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان آل راؤنڈر کو بیٹنگ پر باؤلنگ کی مہارت کو ترجیح دینی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں