تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

معمولی بات پر بھابی نے نند کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

نند بھاوج میں تنازعات ہونا کئی انہونی بات نہیں لیکن ایک خاتون نے انتہائی معمولی بات کو سنگین بنا دیا اور اپنی نند کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

نند بھاوج ہماری دنیا کے دو ایسے جیتے جاگتے کردار ہیں جہاں مثالی محبتیں بھی سامنے آتی ہیں تو اکثر اوقات تنازعات بھی ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ تنازعات عموماً گھروں میں ہی سلجھا لیے جاتے ہیں لیکن ایک خلیجی ملک میں ایک خاتون نے انتہائی معمولی کو سنگین بنا دیا اور اپنی نند کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کا ایہ انہونا واقعہ ایک خلیجی ملک میں پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے گھریلو لباس میں تصویر بنانے پر اپنی نند کے خلاف الفجیرہ کی عدالت میں ڈیڑھ لاکھ درہم ہرجانے کا کیس دائر کر دیا جس پر عدالت نے خاتون کو ذہنی اور اخلاقی نقصانکی تلافی کے لیے 50 ہزار درہم معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا۔

مقدمے کی مدعی خاتون کا کہنا ہے کہ گھریلو لباس میں تصویر اور وڈیو بناکر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جس سے اسے بڑی تکلیف ہوئی۔

خاتون نے اپنی نند کے خلاف کیس میں عدالت سے یہ بھی شکوہ کیا تھا کہ اس کی نند نے جو وڈیو بنائی تھی اس سے اس کے شوہر کے ساتھ تعلقات بھی متاثر ہوئے۔ نند نے وڈیو اس کے شوہر اور دیگر رشتہ داروں کو بھجوائی تھی۔

Comments

- Advertisement -