اشتہار

شاداب خان ’سپرمین‘ بن گئے، شاندار کیچ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤندر شاداب خان نے بگ بیش لیگ میں ناقابل یقین کیچ تھام کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بگ بیش لیگ میں اپنی آل راؤندر کارکردگی سے ہوبارٹ ہوریکنز کو کامیابی دلوا دی، ہوریکنز کی جانب سے دیے گئے 173 رنز کے تعاقب میں پرتھ اسکورچرز کی ٹیم 8 وکٹوں پر 164 رنز بناسکی، اس طرح ہوبارٹ نے میچ 8 رنز سے جیت لیا۔

قومی کرکٹر شاداب خان نے 17 گیندوں پر 22 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی ان کی اننگز میں دو چوکے شامل تھے جبکہ آصف علی صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

- Advertisement -

شاداب نے مقررہ چار اوورز میں 22 رنز دے کر ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

قومی ٹیم کے آل راؤندر کے شاندار کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی اور خود شاداب نے بھی ٹوئٹر پر اس کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 19ویں اوورز میں شاداب نے اپنی ہی گیند پر ناقابل یقین کیچ کرکے ’ہاردی‘ کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہوبارٹ ہوریکنز کی جیت پر خوشی ہوئی، آخری اوور میں بولنگ کرنا چیلنج ہے آج واقعی کارکردگی سے لطف اندوز ہوا۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں