تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

مقبوضہ کشمیر: وائرل ویڈیو میں موٹر سائیکل اسٹنٹ کرنے والا نوجوان گرفتار

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں موٹر سائیکل اسٹنٹ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے ایک کشمیری نوجوان کو موٹر سائیکل اسٹنٹ کرنے پر گرفتار کر لیا، عامر رشید وگے نامی نوجوان کے اسٹنٹ کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔

کھائیگام، پلوامہ کے نوجوان نے موٹر سائیکل اسٹنٹ بڈگام کے علاقے پکھرپورہ میں کیا تھا، ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عامر رشید نے لاپرواہی برتی، اور غیر ذمہ دارانہ کرتب بازی کے ذریعے نہ صرف اپنی بلکہ راہ گیروں کی جانوں کے لیے خطرہ پیدا کیا۔

پولیس نے عامر رشید کی موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ نہ تو اس پر نمبر پلیٹ تھی نہ اس کے کاغذات پورے تھے۔

Comments

- Advertisement -