اشتہار

’’بلاول کا جیالا ہو اور کرپٹ نہ ہو ایسا ہو نہیں سکتا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ باشعور ہیں پی پی کا کراچی میں کوئی وجود نہیں، بلاول کا جیالا ہو اور کرپٹ نہ ہو ایسا ہو نہیں سکتا۔

یہ بات انہوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے ردعمل میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ جسے ناظم اور میئر کا فرق معلوم نہیں وہ معیشت اور دہشت گردی پر لیکچر دے رہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول زرداری کی جماعت الیکشن میں جانے کی بجائے سلیکشن پر نظریں مرکوز کیے ہوئے ہے، سیاسی ایڈمنسٹریٹر کو مسلط کرکے چار ارب کے ایم سی کے ڈکارے گئے۔

- Advertisement -

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایم کیو ایم گٹھ جوڑ آؤ مل کر کھاتے ہیں کا تسلسل ہے، آج یہ دونوں جماعتیں مل کر بھی عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کراچی کا میئر ہونا تو دور ایک نمائندہ بھی سندھ میں ٹھگوں کی اس جماعت (پی پی) کا منتخب نہیں ہوگا، کراچی کے لوگ باشعور ہیں پی پی کا کراچی میں کوئی وجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ملک کے اندر دہشت گردی ختم اور سیاحت بڑھ رہی تھی لیکن اب ان 13جماعتوں نے مل کر اس ملک کو ڈبونے کا عہد کیا ہوا ہے۔

حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک ڈیفالٹ تک پہنچ گیا لیکن وزیرخارجہ پاکستان میں ٹکنے کا نام نہیں لیتے، بلدیاتی الیکشن سے قبل ہی بلاول اور ان کے امیدوار بھاگ جائیں گے۔

مزید پڑھیں : عوام نے سلکیٹڈ کٹھ پتلی کا صحیح بندوبست کردیا، بلاول بھٹو

واضح رہے کہ کراچی میں بلدیاتی امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ کراچی کا میئر اسی میدان میں بیٹھا ہے اور مجھے صاف نظر آرہا ہے کہ اگلا میئر کراچی کا جیالا ہوگا، ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں دہشت گردوں کو شکست دلوائیں گے اور امن قائم کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں