تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

بھارتی فلم میں لاکھوں روپے معاوضہ کس جانور کو دیا گیا؟

بالی ووڈ انڈسٹری میں کئی فلموں میں جانوروں نے بھی اہم کردار ادا کیا، فلموں میں مرکزی کردار کے ساتھ جانور بھی ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

فلم میں چاہے ہیرو ہیروئن کے درمیان پیار کا تیر چلانا ہو یا وِلن سے مقابلہ کرنا ہو، یہ جانور محبت سے لے کر ایکشن سے بھرپور سین کرکے خوب داد سمیٹتے ہیں۔

اس کے علاوہ بالی ووڈ فلموں میں کئی جانوروں نے ایسے کردار ادا کئے ہیں جنہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا لیکن اپنی مقبولیت کی بنا پر انہیں ’گمنام ہیرو‘ کا لقب بھی دیا گیا۔

اسی طرح 1985 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تیری مہربانیاں‘ ہے جس میں اداکار جیکی شرف کے ساتھ براؤنی نام کے کتے نے موتی کا اہم کردار ادا کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ وہی کتا تھا جس نے فلم ’مرد‘ میں بھی کام کیا تھا، فلم ’تیری مہربانیاں‘ اسی کتے کے گرد گھومتی ہے، اور اس فلم کا ٹائٹل سانگ ’موتی‘ کے لیے لکھا گیا تھا، فلم کے پوسٹر پر بھی ’موتی‘ کو نمایاں جگہ دی گئی تھی۔

براؤنی 80 کی دہائی کا مقبول ترین کتا تھا، براؤنی کے ٹرینر نے اسے 3 ہزار روپے میں خریدا تھا، براؤنی نے ملیالم، تامل، ہندی، تیلگو، کنٹر اور بنگالی فلموں میں بھی کام کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اُس وقت براؤنی کی مانگ اتنی بڑھ گئی تھی کہ اسے ایک فلم میں کام کے دو لاکھ روپے تک معاوضہ دیا جاتا تھا۔ یہ وہ دور تھا کہ جب جانوروں کو فلموں میں کام کرنے کے محض پانچ سے دس ہزار روپے ہی ملتے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ’مرد اور تیری مہربانیاں میں ’موتی‘ کا کردار براؤنی ہی نے ادا کیا تھا۔ براؤنی اتنا سمجھ دار تھا کہ کسی بھی سین کا ری ٹیک نہیں دیتا تھا، وہ کیمرے سے اتنا مانوس ہو چکا تھا کہ بڑے بڑے اداکاروں پر بھاری پڑتا تھا۔

اکثر اسے شوٹنگ کے دوران اے سی کمروں میں رکھا جاتا تھا، وہ فضائی سفر کرتا تھا۔ فلم ’تیری مہربانیاں‘ میں بچپن سے ہیرو کے ساتھ زندگی گزارنے والا ’موتی‘ آخر وقت تک مالک کا وفادار رہتا ہے اور مالک کے وحشیانہ قتل کا بدلہ لیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -