اشتہار

بورس جانسن برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دستبردار

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے لز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخابات کے لیے وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پارٹی میں اعتماد کے فقدان کے باعث دوڑ سے باہر ہو رہا ہوں۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے رشی سناک اور پیری مورڈنٹ سے بات کی لیکن مسئلے کا حل نہیں نکل سکا جس کے باعث انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم کے اس فیصلے کے بعد بھارتی نژاد رشی سناک کے برطانیہ کے وزیراعظم منتخب ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور اس حوالے سے رشی نے 150 سے زائد ارکان کی حمایت بھی حاصل کرلی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق رشی سُناک کے بعد پینی مارڈنٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں سیاسی بحران بڑھنے کے بعد وزیراعظم لز ٹرس نے گزشتہ دنوں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: لزٹرس کا وزارت عظمیٰ چھوڑنے کا اعلان

لز ٹرس مختصر مدت کیلیے وزیراعظم رہیں اور صرف 44 دن تک اس منصب پر براجمان رہیں۔ وہ سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے استعفے کے بعد منتخب ہوئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں