تازہ ترین

برطانوی ایئرہوسٹسز اب اسکارف بھی پہنیں گی

لندن : برطانیہ کی قومی ایئر لائن برٹش ایئرویز نے ایئرہوسٹسز کے یونیفارم میں پہلی بار اسکارف کو بھی شامل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برٹش ائیرویز نے اپنی مسلمان خواتین اسٹاف کے لئے باحجاب یونیفارم تیارکرلیا، اس حوالے سے کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی یونیفارم کولیکشن میں خواتین ملازمین کے لئے ڈانگری، کُرتے اور اسکارف کی ترجیحات بھی رکھی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ اس یونیفارم کے ساتھ جہاز میں خواتین اسٹاف مکمل لباس کے ساتھ اسکارف بھی پہن سکتی ہیں اور یہ اقدام پہلی بار کیا گیا ہے۔

(

برطانوی فضائی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی تقریباً 20 سال کے بعد اپنے ملازمین کے یونیفارم میں جامع تبدیلیاں کر رہی ہے۔ ہم رواں سال کے موسم بہار سے تقریباً 30 ہزار ملازمین کے یونیفارم تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(Image credit: British Airways)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مرد ملازمین کا یونیفارم تین حصوں پر مشتمل ہوگا۔ سُوٹ کی پتلونیں تنگ اور معمول کے پائنچوں سمیت ہر دو شکل میں ہوں گی۔

British Airways presents vintage uniform catwalk show – Business Traveller

خواتین ملازمین کے یونیفارم میں ڈریس، اسکرٹ اور پتلون کے ساتھ ساتھ پہلی دفعہ ڈانگری، کُرتے اور اسکارف کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

برٹش ائیرویز کے ڈائریکٹر شان دویل کا کہنا تھا کہ یہ یونیفارم ایک اعتماد کی علامت ہے جو برطانیہ روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ایسی چیز تیار کریں جس سے ہمارے اسٹاف اپنے اوپر فخر کرسکے۔

Comments

- Advertisement -