تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

برطانوی بادشاہ چارلس کی تقریب تاج پوشی، شہزادہ ہیری سے متعلق اہم خبر

برطانوی شاہ چارلس سوئم کی تقریب تاج پوشی آئندہ ماہ ہوگی اس تقریب میں ان کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری شرکت کریں گے تاہم بہو میگھن مارکل نہیں ہوں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی آئندہ ماہ 6 فروری کو لندن میں ہوگی۔ اس سلسلے میںں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا ہے جس میں کئی عالمی اور ملکی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

شاہی خاندان سے باغی شاہ چارلس اور آنجہانی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا گیا ہے تاہم اب خبر آئی ہے کہ تاج پوشی کی اس تقریب میں صرف شہزادہ ہیری شرکت کریں گے مگر بادشاہ کی بہو میگھن مارکل اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔

بکنگھم پیلس نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے کہ ہیری تاج پوشی کی تقریب میں آئیں گے لیکن ان کی اہلیہ شرکت نہیں کریں گی۔ معلوم ہوا ہے کہ میگھن اس دوران کیلیفورنیا میں ہی بچوں کے پاس رہیں گی۔

اس سے قبل شاہی مبصر نے شاہ چارلس سوم کو خبردار کیا تھا کہ تاجپوشی کی تقریب میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی موجودگی تاریخی تقریب کو برباد کر دے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہی مبصر کا کہنا تھا کہ اگر شاہی خاندان ہیری کو تاجپوشی میں آنے دیتا ہے تو یہ تقریب برباد ہوجائے گی اور اس تقریب میں ساری توجہ بھی ہیری اور میگھن پر مرکوز ہوجائے گی، اس حوالے سےشاہ چارلس کو سنجیدگی سے کوئی فیصلہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبے میں منعقد ہوگی، بکنگھم پیلس نے اعلان کیا تھا کہ تاجپوشی کی تقریب روایتی انداز میں ہوگی جو پچھلے ایک ہزار سال سے ایسی تقاریب میں اختیار کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -