تازہ ترین

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ’لوگوں کو مرنے دو!‘

وزیر اعظم رشی سونک کا حوالے سے اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ انھوں نے مبینہ طور پر یہ بیان دیا تھا کہ ’لوگوں کو مرنے دیا جائے‘۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کے وبائی مرض کے دوران بجائے اس کے کہ دوسرا قومی لاک ڈاؤن نافذ کیا جاتا برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا کہ ’لوگوں کو مرنے دینا چاہیے‘۔برطانیہ کی جانب سے مذکورہ بحران کو سنبھالنے کے حوالے سے انکوائری کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے۔

پیٹرک ویلنس، جو کہ کورونا کی وبا کے دوران حکومت کے چیف سائنسی مشیر تھے، انھوں نے 25 اکتوبر 2020 کو اپنی ڈائری میں اس وقت کے وزیر اعظم بورس جانسن اور وزیر خزانہ سونک،کی ایک میٹنگ کے حوالے سے نوٹ بنایا تھا۔

ویلنس نے اپنی ڈائری میں سینئر مشیر ڈومینک کمنگز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’رشی کا خیال ہے کہ لوگوں کو مرنے دیا جائے اور یہ ٹھیک ہے۔ اس سے محسوس ہوتا ہے کہ یہاں لیڈرشپ کی کتنی کمی ہے‘۔

سونک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجائے اس کے کہ وزیراعظم ہر ایک چیز کا جواب دیں وہ اپنی پوزیشن کا تعین اس وقت کریں گے جب وہ انکوائری کو ثبوت دیں گے۔

سینئر سرکاری عہدیدار بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ حکومت اس وقت وبائی مرض کے لیے تیار نہیں تھی اور کئی بدترین وجوہات کی بنا پر بحران کے دوران ٹھیک ردعمل نہیں دے پائی تھی۔

انکوائری میں کورونا وائرس کے دوران حکومتی ردعمل کا جائزہ لیا جارہا ہے، وبا کے دوران برطانوی معیشت کا بڑا حصہ بند تھا جبکہ دو لاکھ 20 ہزار شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

Comments

- Advertisement -