اشتہار

بجٹ: کےالیکٹرک کیلیے 298 ارب کی سبسڈی

اشتہار

حیرت انگیز

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سبسڈی کی مجوزہ تجاویز اےآروائی نیوز نے حاصل کر لیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے وزارت توانائی کو 1ہزار ارب سے زائد کی سبسڈی دینے سے انکار کر دیا۔ آئندہ بجٹ میں وزارت توانائی کیلئے 980 ارب سبسڈی کی مد میں مختص کیے گئے۔

آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے 262 ارب کی سبسڈی فراہم کی جائےگی جب کہ کےالیکٹرک کیلئےٹیرف اور ادائیگیوں کیلئے سبسڈی کی مد میں 298 ارب مختص کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

ڈسکوز کیلئے ٹیرف کے باعث سبسڈی کی مد میں 150 ارب مختص کیے جائیں گے۔ آزادکشمیر کیلئے ٹیرف سبسڈی کی مدمیں80 ارب مختص کیےجائیں گے۔

پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو قرض ادائیگیوں کیلئے82 ارب مختص کیےجائیں گے۔ بلوچستان میں ٹیوب ویلز کیلئے سبسڈی کی مد میں10 ارب رکھے جائیں گے۔

سابق فاٹامیں بجلی کی سبسڈی کیلئے25 ارب روپےمختص کیےجائیں گے جب کہ کےالیکٹرک کے انڈسٹریل سپورٹ پیکج کی مد میں وفاق7 ارب کی سبسڈی دے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں