اشتہار

شادی میں تاجر کے بیٹے کو چھت سے پھینک دیا گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران تاجر کے بیٹے کو ہوٹل کی چھت سے پھینک دیا گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق یہ چونکا دینے والا واقعہ اتر پردیش کے بریلی ضلع میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب کے دوران ایک 27 سالہ نوجوان کو پوش ہوٹل کی چھت سے دھکیل دیا گیا۔

واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب ہوٹل میں شادی سے پہلے کی تقریب کے دوران دو تاجروں کے بیٹوں میں جھگڑا ہو گیا اور نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔

- Advertisement -

اس منظر کو احاطے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں نے ریکارڈ کر لیا اور کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں نارنجی رنگ کی قمیض میں ملبوس ایک شخص کو متاثرہ شخص پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کی شناخت سارتھک اگروال کے نام سے ہوئی ہے، اور اسے ہوٹل کی چھت سے دھکیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

متاثرہ شخص ایک مقامی تاجر سنجے اگروال کا بیٹا ہے جو صحت کے شعبے میں کیمیکل کا کاروبار کرتا ہے۔

پولیس نے کہا کہ انہوں نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش) کے تحت عزت نگر پولیس اسٹیشن میں ملزم ردھیم اروڑا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے لیکن ابھی تک اس واقعے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں