تازہ ترین

کراچی میں قومی اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی الیکشن 28 مئی کو ہوگا

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 کورنگی میں نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق اتوار 28 مئی کو ضمنی الیکشن ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 کورنگی میں نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق اتوار 28 مئی کو پولنگ ہوگی جس کے لیے ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے اْمیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق حلقہ میں صرف دو امیدواران انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں پاکستان تحریک انصاف کے محمد اکرم اور تحریک لبیک پاکستان کے محمد یاسین شامل ہیں

مذکورہ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کْل تعداد 5 لاکھ 83 ہزار 462 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 428 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 34 ہے۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے لیے مذکورہ حلقے میں 269 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جو تمام انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں، ان پولنگ اسٹیشز میں 538 مردانہ اور 538 زنانہ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

مذکورہ نشست گزشتہ سال ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے نام رہی تھی۔ انہوں نے بیک وقت 6 نشستوں پر الیکشن جیتا تھا جس کے بعد این اے 239 سمیت 5 نشستوں کو الیکشن کمیشن نے خالی قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -