اشتہار

قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے مستعفی ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 19 مارچ کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ امیدوار 10 سے 14 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے جبکہ 15 فروری کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائ ےگی۔

- Advertisement -

18 فروری کو امیدواروں کی اسکروٹنی کی جائے گی جبکہ یکم مارچ تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ امیدواروں کو 2 مارچ کو نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق پولنگ 16 مارچ کو ہونی ہے۔ کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہوگی جبکہ انتخابی نشانات 23 فروری کو جاری کیے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق کراچی کے 9 حلقوں، راولپنڈی کی 5 ، اسلام آباد کی تین، لاہور اور ملتان کے دو دو اور خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں