تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

ضمنی انتخابات، چیف الیکشن کمشنر کے صوبوں کو مراسلے

قومی اور صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں میں کل ہونے والے ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی کیلیے چیف الیکشن کمشر نے صوبوں کو مراسلے ارسال کیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کل قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب، کے پی اور سندھ کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو مراسلے ارسال کیے ہیں۔

صوبائی حکام کو ارسال کردہ مراسلوں میں انہیں ضمنی الیکشن کے موقع پر پُر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی افراتفری اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث مزید چوکس رہنے کی ضرورت ہے، الیکشن کا شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد یقینی بنایا جائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر پولنگ کے سامان کی تقسیم اور دیگر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں میں کل ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 7 نشستوں پر خود حصہ لے رہے ہیں اور یہ انتخابی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کوئی سیاستدان بیک وقت 7 نشستوں سے الیکشن لڑ رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن: کیا عمران خان تاریخ رقم کرسکیں گے؟

سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ 2018 کے عام انتخابات میں بھی قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑا تھا اور تمام نشستیں جیت کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -