اشتہار

پاکستانی طالبعلم کی مسئلہ کشمیر پر آگاہی مہم ، معروف بین الاقوامی چینل کوخصوصی انٹرویو

اشتہار

حیرت انگیز

مسئلہ کشمیر پر آگاہی مہم چلانے والے پاکستانی طالبعلم حمزہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور کشمیریوں کو چاہیے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاتے رہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ایسٹ اینگلیہ یونیورسٹی کے طالبعلم سید محمد حمزہ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم چلارہے ہیں۔

پاکستانی طالبعلم نے دنیا بھر میں کشمیر کی آزادی کیلئے آواز بلند کرنے کیلئے مختلف سیمینارکاانعقاد کیا اور مسئلے سے آگاہی کیلئے پہلی بھی ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے تحت ایک سیمینار منعقدکرواچکے ہیں ، سیمینارمیں بھارتی ظلم وبربریت اورکشمیرپربھارتی غاصبانہ قبضہ پرآوازبلندکی گئی جسے دنیا بھرمیں پذیرائی ملی۔

- Advertisement -

پاکستانی طالبعلم کایقین ہے ایسے مزیدسیمینارکےذریعےوہ کشمیری عوام کےحقوق کیلئےآوازبلندکرسکیں گے اور ان کا یہ نظریہ تھا کہ مختلف مکتبہ فکرسےمتعلقہ افرادایک پلیٹ فارم پرکشمیری عوام کیلئے آواز اٹھائیں۔

سید محمد حمزہ نے معروف بین الاقوامی چینل کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جس بات نےمجھےزیادہ حیرت میں مبتلاکیاوہ یہ ہےبہت سےلوگ وادی کشمیرسےنہ آشناہیں، سب سے پہلے میں نے لوکل ایمنسٹی انٹرنیشنل گروپ میں شمولیت اختیارکی۔

پاکستانی طالبعلم کارکن کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کاحصہ بننےکےبعدمعلوم ہواایمنسٹی پہلےسےہی اینول جنرل میٹنگ کےنام سے کشمیرایشوپرکام کر رہی ہے، مجھےمیری یونیورسٹی کےایمنسٹی انٹرنیشنل سوسائٹی کاصدرمنتخب کیا گیا، اس بات کاہم نےخیال رکھاکہ اس سیمینار میں کشمیریوں کی شمولیت کویقینی بنایاجائے۔

محمد حمزہ نے کہا کہ حکومت پاکستان بین الاقوامی کمیونٹی میں مسئلہ کشمیرکو لے کر کافی سنجیدہ ہے، سمندر پر پاکستانی بھی مسئلہ کشمیر کے حل اور اس کیلئے آوازاٹھانےمیں اہم کردار ادا کرتےہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام،حکومت پاکستان اور کشمیر کی انتظامیہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکوسبوتاژ نہ ہونےدیں اور مسئلہ کشمیرکی آگاہی کے لئے ہر پلیٹ فارم پرآوازاٹھاتےرہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں